انڈے کھایئے ذہنی امراض سے محفوظ رہیے ،امریکی تحقیق

Advertisement
کیا آپ یاداشت کی کمزوری اور دماغی انتشار سے بچنا چاہتے ہیں توفکر کی کوئی بات نہیں اس کے لیے صرف انڈے کھانا ہوں گے۔

یہ دعویٰ امریکا میں کی جانیوالی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹفٹس یونیورسٹی کے تحت 6ماہ تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں دو گروپوں پر تجربات کیے گئے جس دوران ایک گروپ کو روزانہ دو انڈے کھلائے گئے جب کہ دوسرے کو ان سے محروم رکھا گیا ۔
جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انڈے استعمال کرنے والے گروپ کے افراد کے دماغی افعال میں اطمینان بخش اضافہ ہوا جو انھیں مختلف ذہنی امراض سے بچانے میں مددگار ہوسکتا ہے تحقیق کے مطابق انڈے دو اینٹی آکسائیڈنٹس لیوتین اور زیکس نیتھن کا بہترین ذریعہ ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بنا کر یاداشت کی کمزوری اور ذہنی انتشار میں مبتلا ہونے کے امکانات کو انہتائی کم کردیتے ہیں۔