اینٹی بائیوٹکس کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتا ہے، تحقیق

Advertisement

ماہرین کی جانب سے دنیا میں اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال کو پہلے ہی اہم مسئلہ قرار دیا جارہا ہے اور اب تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کا استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔


صحت سے متعلق بین الاقوامی جریدے یورپین جرنل آف انڈوکرینالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے 2 لاکھ سے زائد ذیابیطس کے مریضوں کا تجزیہ کیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اینٹی بائیوٹکس کے غیر ضروری استعمال سے انسانی جسم میں جراثیم میں قوت مدافعت بڑھ رہی ہے۔ انسانی فضلے کا نصف حصہ ان جراثیم پر مشتمل ہوتا ہے جو ہماری آنتوں سے خارج ہوتا ہے۔ اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے ان جراثیم میں تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں جو کہ ذیابیطس کے درجہ دوم کا باعث بن سکتی ہیں۔