ورزش کرنے والے زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں - مفید معلومات

Advertisement
ورزش انسانی جسم کو صحتمند اور مضبوط بناتی ہے لیکن اکثر لوگ تھوڑی سے مشقت سے بچنے کیلئے اس سے جان چھڑاتے نظر آتے ہیں۔ اگر آپ کو علم ہوجائے کہ ورزش کس قدر فوائد کی حامل ہے تو یقیناً آپ کبھی بھی اس سے جی نہ چرائین گے اور اسی لئے یہاں آپ کو ان فوائد کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے:

-1 ایک تازہ نفسیاتی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش کرنے والے زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت زیادہ مضبوط اور متاثر کن پائی گئی ہے۔
-2 ورزش نہ صرف جسم کو دلکشی بخشتی ہے بلکہ بلڈ پریشر، ذیا بیطس اور کینسر جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
-3 ذہنی دباؤ، بے چینی اور ڈپریشن کے شکار افراد کو ورزش ذہنی سکون اور طمانیت بخشتی ہے۔
-4 یہ بات بین الاقوامی طور پر ثابت شدہ ہے کہ ورزش کرنے والیا فراد اپنا کام زیادہ توجہ اور دلجمعی کے ساتھ کرسکتے ہیں اور سستی و کاہلی کا شکار نہیں ہوتے۔
-5 ورزش کرنے والے افراد جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہوجاتے ہیں اور مشکل حالات اور گھریلو مسائل کا بہتر طور پر مقابلہ اور حل کرسکتے ہیں۔
-6 ورزش جسم کو توانائی اور سٹیمنا دیتی ہے جس کی وجہ سے ازدواجی زندگی پر بھی بہت خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہی ں۔ ورزش کرنے والوں کو جلدی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی اور جسمانی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔