کینسر کی وہ علامات جن پر توجہ دی جائے تو بڑے نقصان سے بچا جا سکتاہے
لندن(نیوزڈیسک)کینسر ایک موذی مرض ہے ،کچھ لوگوں میں اس کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب اس کا علاج ممکن نہیں رہتا۔ برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کینسر کی ابتدائی علامات پر ہی توجہ دی جائے تو آنے والے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔برطانیہ میں کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ کینسر کے شکار لوگوں میں نصف نے ابتدائی علامات کو خاص اہمیت نہ دی،ڈاکٹروں سے رابطہ نہ کیا اور انہوں نے آنے والے دنوں میں بڑا نقصان کا سامنا نہ کیا۔آئیے آپ کو کینسر کی ابتدائی علامات بتاتے ہیں۔
- اگر آپ کو مستقل کھانسی لاحق ہوجائے تو فوراًڈاکٹر سے ملیں کیونکہ یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔
- اگر آپ کے تل یا موہکے کے بننے میں تبدیلی ظاہر ہو تو یہ جلد کے سرطان کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے۔
- آنت کے رویے میں غیر معمولی تبدیلی آنت کے کینسر کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔
- اگر آپ کے منہ کے چھالے مستقل رہیں اور ٹھیک نہ ہوں تو یہ منہ کے سرطان کی ممکنہ علامت ہے۔
- اگر آپ کو کوئی چیز کھاتے ہوئے نگلنے میں مشکل ہواور یہ علامت جاری رہے تو یہ گلے کے کینسر کی وجہ ہوسکتی ہے۔
- اگر آپ کا وزن بغیر کسی وجہ کے کم ہورہا ہے تو ممکن ہے کہ یہ مختلف طرح کے کینسر زکی ابتدائی علامت ہے۔
- اگر آپ کے مثانے میں کوئی غیر معمولی تبدیلی آرہی ہے اور آ پ کو پیشاب کرنے میں دشواری ہے تو یہ مثانے اورپروسٹیٹ کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔
- جسم کے کسی حصہ میں مستقل درد بھی کینسر کی ممکنہ علامت ہے
- بغیر کسی ظاہری وجہ کے خون کا مسلسل رسنا مختلف طرح کے کینسرز مثلاًآنت وغیرہ کی ابتدائی علامت ہے۔
- بغیر کسی جہ کے جلد پر سرخ نشانات بننا بھی سرطان کی علامت میں شمار کی جاتی ہے۔