دانت سفید اور چمکدار بنانے کا آسان طریقہ
دانتوں کو چمکانے اور سانسو ں کو تروتازہ رکھنے کیلئے ہر کوئی فکر مند نظر آتا ہے اور اس کے لئے نت نئے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں ۔اب آپ کیلئے پیش خدمت ہے ایک ایسا طریقہ جو 'آئل پلنگ ' کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کے بارے میں استعمال کرنے والوں کی رائے بہت ہی مثبت پائی گئی ہے ۔ یہ منفرد طریقہ دراصل ایک روایتی طریقہ ہی ہے جو کہ جدید دور میں ایک نئی مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔ اس طریقہ میں کوکونٹ آئل ، السی کے تیل ، یا کسی اور اس قسم کے نامیاتی ویجیٹیبل تیل کو منہ میں ڈال کر تقریباً 20منٹ کے لئے کلی کرنے کے انداز میں ہلایا جا تا ہے اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے کلی کرکے منہ کو صاف کر لیا جاتا ہے ۔ اس طریقہ کے مطابق منہ کو صاف اور دانتوں کو چمکانے کا تجربہ کرنے والی ایک خاتون 'بلاگر ' نے بتایا کہ اس نے اس مقصد کے لئے کوکونٹ آئل کا استعمال کیا ۔ اس کا کہنا تھا کہ شروع میں تو یہ کام عجیب محسوس ہوا لیکن جب اس نے 20منٹ بعد نیم گرم پانی سے منہ کو صاف کیا تو نہ صرف اس کے دانت چمک رہے تھے بلکہ سانسیں بھی ترو تازہ ہو گئیں ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تیل منہ میں موجود تمام جراثیموں کو کھینچ لیتا ہے اور تازگی اور صفائی پیدا کر دیتا ہے. اس طریقے کو اپنانے سے جراثیم کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے.