پیٹ کی گیس سے نجات حاصل کرنے کے چند آسان نُسخے

Advertisement
بعض اوقات نظامِ انہضام کی بے قاعدگی کی وجہ سے معدے میں گیس جمع ہوجاتی ہے جو کہ سخت بے چینی اور تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اس مسئلے کا قدرتی حل بہت آسان اور سادہ ہے جو کہ دراصل روزمرہ کی کچھ غذائی اشیاء میں ہی پوشیدہ ہے۔اس سلسلے میں چند ایک نُسخے درجِ ذیل ہیں۔


صنوبر کا پھل جو کہ چھوٹی چھوٹی گولیوں کی صورت میں ہوتا ہے، انتہائی مفید ہے۔ کھانے کے بعد حسبِ ضرورت چبا لینا چاہیئے۔

پیٹ کے مسائل خصوصاً گیس اور درد وغیرہ کے لئے سونف کا استعمال ایک آزمودہ نُسخہ ہے، یہ جگر اور گُردوں کے لئے بھی مفید ہے۔

ہاضمے کو درست رکھنے کے لئے الائچی بھی فائدہ مند ہے، اسے سبزیوں اور چاولوں میں پکاتے وقت ڈالا جاسکتا ہے یا چائے اور قہوے میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دھنیا گیس کو ختم کرتا ہے اور ہاضمے کو بھی تیز کرتا ہے۔ خوشبو اور ذائقہ کے ساتھ ساتھ ہچکیوں سے بھی نجات دلاتا ہے، اسے کھانا پکاتے وقت شامل کرنا مفید ہے۔

پیٹ میں گڑبڑ اور گیس کا ایک اور اچھا علاج لیموں بھی ہے، کھانے کے بعد ایک کپ پانی میں ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر استعمال کرنا بہت مفید ہے۔

ہاضمے اور خصوصاً گیس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہلدی بھی انتہائی مفید ہے، اسے سبزیوں یا چاولوں میں ڈال کر استعمال کرنا مفید ہے۔

اس کے علاوہ ادرک، لہسن، دارچینی، سونٹھ، اجوائن اور دیگر گھریلو اشیاء اس مرض میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

میعادی بیماریوں میں مبتلا افراد اپنے معالج کے مشورے سے گھریلو نُسخے آزمائیں۔ شیئر کریں تاکہ باقی لوگ بھی مستفید ہو سکیں۔

آپ کو یہ آرٹیکل کیسا لگا؟ لائک یا کمنٹ کر کے اپنی رائے کا اظہار کریں۔ شکریہ