امراضِ چشم (آنکھوں کے امراض کا سبزیوں اور پھلوں سے علاج)

Advertisement
آج کل آنکھوں میں دھندلاہٹ، جالا، نظر کی کمزوری ، سُرخی اور سوجن عام ہے۔ ان امراض میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بے حد مفید ہے۔ یہ پوسٹ امراض چشم کا گھریلو علاج مختلف سبزیوں اور پھلوں سے کرنے کے طریقوں کے متعلق ہے۔ پسند آئے تو شیئر ضرور کریں۔


گاجرکا استعمال آنکھوں کی بیماری کے لیے بیحد شِفاء بخش ہے۔ آنکھوں کا سُرخ ہونا، پانی بہنا، نظر کی کمزوری اور جالا آنے کی صورت میں ایک کپ گاجر کے رس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر اسے صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔ اس سے نظر تیز ہوتی ہے اورآنکھوں کی دیگر بیماریوں سے بھی نجات ملتی ہے۔آنکھوں کی سوزش اور خشکی کے لیے کچی گاجریں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔روزانہ ایک گلاس گاجر کا رس پینا بھی آنکھوں کی صحت کے لیے بیحد مفید ہے۔

کالی مرچ کے سات دانے روزانہ چبانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔

گرمیوں میں اکثر لوگوں کی آنکھوں میں جلن اور سُرخی رہتی ہے۔ پانچ یا سات آملے مٹی کے پیالے میں رات کو بھگو دیں۔ صبح پانی چھان کر اس سے آنکھوں پر چھینٹے ماریں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ ایک تولہ آملہ اور ایک تولہ ہڑ کو چھیل کر گھٹلی نکال لیں، رات کو ایک پاؤ پانی میں بھگو دیں، صبح پانی چھان کر اس سے آنکھیں دھوئیں، جلن اور سُرخی وغیرہ جیسے امراض میں بہت مفید ہے۔

عرقِ گلاب آنکھوں کے لیے ازحد مفید ہے، اسے آنکھوں کی سوجن اور سُرخی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ روئی کو عرقِ گلاب میں بھگو کر آنکھوں پر لگائیں، آنکھوں کی تھکاوٹ کے لیے مفید ہے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے خاتمے کیلئے بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ طریقہ کچھ یوں ہوگا کہ ایک چائے کے چمچے کے برابر عرقِ گلاب اور ایک چائے کا چمچہ کھیرے کا رس نکال کر ملالیں، اس آمیزے کو روئی میں بھگو کر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگا کر مساج کریں۔ چند روز کے استعمال سے سیاہ حلقے ختم ہوجائیں گے۔ روزانہ آنکھوں میں چند قطرے عرقِ گلاب ڈالنا آنکھوں کی صحت کے لیے مفیدتر ہے، اس سے امراضِ چشم سے حفاظت رہتی ہے ، نظر تیز ہوتی ہے، آنکھوں میں چمک پیدا ہوتی ہے اور دھندلاہٹ کا خاتمہ ہوتا ہے۔ روزانہ کمپیوٹر یا الیکٹرونک اشیاء استعمال کرنے والے اگر روزانہ عرقِ گلاب کا استعمال کریں تو آنکھیں لیزر شعاعوں کے بداثرات سے محفوظ رہتی ہیں۔

تھوڑی سی مقدار میں گنے کا رس لیں، اس میں چُٹکی بھر ہلدی ملاکر چہرے پر لگائیں، آنکھوں کے سیاہ حلقے اور چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے مفید نسخہ ہے۔ دو کھانے کے چمچ لسی میں چُٹکی بھر ہلدی شامل کر کے کریم بنا لیں، اسے آنکھوں کے گرد لگائیں، تقریباً بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس کریم کو ہفتے میں کم ازکم دو بار ضرور استعمال کریں۔

بینائی تیز کرنے کے لیے سات بادام پیس کر آدھا چائے کا چمچہ سونف اور آدھا چائے کا چمچہ مصری میں ملا کرروزانہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ رات کو 7 عدد مغز بادام ایک کپ پانی میں بھگولیں، صبح پیس کر 20 گرام تازہ مکھن اور 10 گرام مصری میں ملا کر کھانا بینائی کو تیز کرتا ہے اور آنکھوں سے پانی بہنے کو بند کرتا ہے۔ 21 عدد بادام چھیل کر صبح نہار منہ چندروز تک چبا کرکھانے سے آنکھوں سے پانی بہنابند ہوجاتا ہے۔ بادام کے تیل کے چند قطرے ایک انگلی پر لگا کر آنکھوں کا مساج کریں، حلقے اور جھریاں ختم کرنے میں مفید ہے۔

خشک دھنیا کھانے کا ایک چمچہ، تین عدد بادام، ایک جائے کا چمچ سونف اور مصری پیس کر سفوف بنالیں اور آپس میں ملا کر صبح وشام ایک ایک چائے کا چمچ نہارمنہ اور رات کو کھانے سے پہلے کھائیں، اسے کھانے کے بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ پینا مفید ہے۔ نظر کی کمزوری کے لیے یہ نسخہ بیحد مفید ہے۔

چار عدد مغزِ بادام، چُٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری پیس کر سفوف بنالیں اور رات کو سوتے وقت کھائیں، پانی ہرگز نہ پیءں۔ چند روز تک استعمال کرنے سے بینائی تیز ترین ہوجائے گی۔ انشاء اللہ۔

خالص سرسوں کا تیل ہر روز رات سوتے وقت چند قطرے آنکھوں پر لگاکر مالش کرنے سے نہ نظر کمزور ہوگی اور نہ ہی آنکھوں کو کوئی مرض لاحق ہوگا۔ انشاء اللہ۔

خالص دودھ کی بالائی کسی کپڑے میں رکھ کر آنکھوں پر باندھیں، اس دوران آنکھیں بند رکھیں، کم ازکم پندرہ بیس منٹ تک باندھے رکھیں۔ آنکھوں میں درد کی صورت میں گرم دودھ میں روئی بھگو کر آنکھوں کے گرد ٹکور کریں، درد دور کرنے میں مفید ہے۔

آدھے لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچہ چنبیلی کا تیل ملا کر آنکھوں کے گرد لگانے سے سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

ایک کپ خشخاش دھو کر سکھالیں، اس میں آدھا کپ بادام، آدھا کپ سونف، آدھاکپ سوکھا دھنیا اور مصری ملا کر پیس لیں اور اس سفوف کو ایک چائے کے چمچے کے برابر روزانہ صبح شام ایک کپ دودھ کے ساتھ پی لیں۔ اس سے بینائی تیز، آنکھوں کی دھندلاہٹ، سوزش اور سُرخی کا خاتمہ ہوتا ہے۔

ٹماٹر اور لیموں کا رس برابر مقدار میں لیکر انہیں ملا لیں اور روئی کی مدد سے سیاہ حلقوں پر 20 منٹ تک لگائیں، نیم گرم پانی سے چہرہ دھوکر خشک کرلیں، دوہفتے کے متواتر استعمال سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

آلو کو چھیل کر پیس لیں، اس گودے کو کسی کپڑے میں لپیٹ کر 15 منٹ تک آنکھوں پر رکھیں، آنکھوں کی جلن اور سوزش کے لیے مفید ترین ہے۔

کھیرے کے ٹکڑے کرکے انہیں پانچ سے دس منٹ تک آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھنے سے آنکھوں کو تراوٹ ملتی ہے، جلن اور سُرخی کا خاتمہ ہوتا ہے، سیاہ حلقے ختم کرنے میں بھی مفید ہے۔

ہری مرچ کی تیزی میں بھی قدرت نے امراضِ چشم کے لیے شفاء رکھی ہے، روزانہ کھانے کے ساتھ ایک یا دو ہری مرچ کھانے سے نظر تیز ہوتی ہے۔

شیئر کریں تاکہ آپ اور آپ کے پیارے اپنی قیمتی آنکھوں کی حفاظت کرسکیں۔ قدرت کے اس تحفے کو بہتر طور پر استعمال کر سکیں۔ جزاک اللہ