ساگودانہ، استعمال کے طریقے اور فوائد

Advertisement

ساگودانہ سے سب واقف ہوں گے جسے عام طور پر سابودانہ بهی کہتے ہیں مگر یہ حاصل کیسے ہوتا ہے یہ بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں، آپ کے لیے موتیوں جیسی غذا کے بارے میں معلومات چن کر لایا ہوں. لائیک کریں، کمنٹس کریں، شئیر کریں اور خود بهی اپنائیں.


ساگو دانہ، "ساگو" نامی درخت کا پھل کہلاتا ہے جسے ملاکو کے جزیروں میں بویا گیا، اس کے علاوہ ساگو دانہ New Guinea میں "ساگو پام" کے درختوں سے حاصل کیا گیا۔ یہ موتیوں کی طرح دانے ہوتے ہیں جنہیں دودھ یا پانی میں پکایا جاتا ہے اور فراہم کیا جاتا ہے سستی غذا میں بہترین اجزاء پائے جاتے ہیں 

ساگو دانہ میں
94 فی صد نشاستہ،

0.2 گرام پروٹین،

0.5 گرام غذائی ریشہ،

10 ملی گرام کیلشیم،

1.2ملی گرام لوہا،

شامل ہوتا ہے۔ اسی لیے زود ہضم اور بھرپور غذائیت سے بھرپور ساگو دانہ بچوں اور بیماروں مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے۔

اسکے علاوہ ساگو دانہ کی کھیر انتہائی مقوّی اور مزے دار میٹھا ہے اور ساگو دانے کو نمکین پانی میں اُبال کر، اس آمیزہ کو خشک کیا جاتا ہے اور پھر گرم تیل میں تَل کر ساگو دانے کی "پھُول بڑیاں" تیّار کی جاتی ہیں جو چائے کے ساتھ ایسا مزا دیتی ہیں کہ آپ بے اختیار واہ واہ کہہ اُٹھیں گے۔

ساگودانہ سے ہم سب ہی بخوبی واقف ہیں، ہر گھر میں استعمال ہونے والا ساگودانہ اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے، یہ سفید اور گول چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ہوتے ہیں جنہیں بعض لوگ سابو دانہ بھی کہتے ہیں۔ ساگودانہ بہت ہلکی غذاہے، عموماً لوگوں میں اسے پیٹ کی خرابی، بیماری یا بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتا ہے البتہ بچوں، بیمار افراد اور بزرگوں کے علاوہ اسے صحت مند لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں، یہ نہایت سستا اور آسان طریقہ ہے جسکے ذریعے آپ اپنی توانائی بحال کرکے صحت مند زندگی کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں، یہ بہت ہلکی اور زود ہضم غذا ہے

ساگودانہ کے استعمال کے طریقے:

*اسے کھیر، پڈنگ، سوپ، کیک، پین کیک، بریڈ، کھچڑی اوراسکے علاوہ بائنڈنگ یعنی کسی بھی چیز کو گاڑھا کرنے کے لئے استعمال کیاجاتاہے

*خالی دودھ یا پانی میں پکا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اورگاڑھا ہونے پر حسب ضرورت چینی ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

*جو بچے اسے کھانا پسند نہ کریں تو آپ انکے لئے ساگو دانہ کو دودھ میں پکا کرپھر چھان کرانھیں وہ دودھ پلا سکتے ہیں۔

*اسے آلو میں ملا کراس کے مزیدار کٹلس بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

*اس کی کھیر میں بالائی، کھویا، پستہ، بادام ملا کر مٹی کے پیالوں میں جماکر کھائیں چاہیں تو عرق گلاب یا کیوڑہ شامل کر لیں۔

ساگودانہ کے فوائد:

ساگودانہ میں چھپے ہیں صحت کے وہ فوائد، جو آپکے لئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

۱۔ پٹھوں کی افزائش میں مدد اسے آپ اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔ ساگودانہ آپکو ایک صحت مند پروٹین فراہم کرتاہے، ساگودانہ کا استعمال پٹھوں کی مضبوطی کے لیے کیا جاتا ہے۔

۲۔ ہڈیوں کی نشوونماکو بہتر بناتاہے اس میں موجود کیلشیئم، آئرن اور فائبر، ہڈیوں کی صحت اور لچک کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کا استعما ل آپکو پورے دن میں ہونے والی تھکاوٹ سے نجات دلا سکتاہے۔ اس کے علاوہ اسے بچوں کی ابتدائی غذاؤں مین شامل کیا جاتا ہے تاکہ ان کی ہڈیوں میں جان آئے اور قد بڑھے۔

۳۔ بلڈپریشر کنٹرول رکھنے میں معاون اسکا ایک اور مزید فائدہ یہ ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض اگر اسکا استعمال رکھیں تو وہ بآسانی اپنے بلڈ پریشر کے مسئلے پر قابوپا سکتے ہیں۔ اس میں موجود پوٹاشیم خون کی گردش کو بہتر بناکر آپکے قلبی کے صحیح طرح کام کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

۴۔ توانائی کے فروغ کے لئے کثرت یا دیگر جسمانی سرگرمیوں میں زیادہ دیرتک مشغول رہنے سے جسم کی توانائی کم ہونے لگتی ہے اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے ۔ ایسے میں اگر اپنے کھانے میں ساگودانہ شامل کرلیا جائے تو اس سے آپ کی توانائی فوری بحال ہو جائے گی۔ ناشتے میں بھی اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔ ساگودانہ کا ناشتہ کرکہ آپ پورا دن چست و توانا رہ سکتے ہیں۔

۵۔ وزن میں اضافہ کے خواہشمند افراد کے لئے اگر آپ وزن بڑھانے کے خواہش مند ہیں تو آپ ساگودانہ استعمال کریں۔ ہمارے ہا ں عموماً مائیں اپنے بچوں کے دبلے پن کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہیں۔ ساگودانہ کھلانے سے بچے کا وزن بھی بڑھے گا اور یہ سپلیمنٹس سے زیادہ صحت کے لیے مفید ہے۔

۶۔ پیدائشی نقائص کو روکتاہے ساگودانہ میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی کمپلیکس ہوتاہے جو عام پیدائشی نقا ئص کے خلاف، حفاظت کرتاہے اور اس سے بچے کی مناسب نشونمامیں مدد ملتی ہے۔ اس لیے اسے حاملہ خواتین کو بھی ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

۷۔ عمل انہضام کو بہتر بناتاہے یہ آپکے انہضام کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔ اس سے معدے کے عام مسائل جیسے قبض، بدہضمی، اپھارہ، گیس وغیرہ کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ سفید ساگودانہ جسم کی چربی بھی کم کرتا ہے۔

۸۔ قد میں اضافہ کا سبب اگر آپ بڑھنے والے بچو ں کوساگودانہ کھلائیں تو اسکے باقاعدہ استعمال سے آپکے بچوں کے قدمیں اضافہ ہوسکتاہے۔بچوں کے لئے یہ بے حد فائدہ منداورقد میں اضافہ کے لیے بہترین غذا ہے

————————————————————
پلیز ان معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں